اپوزیشن کے کتنے ارکان پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں؟ سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا

ننکانہ صاحب (پی این آئی) وفاقی وزیراعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی شخص نہیں گھبرایا، اپوزیشن سے 30 افراد پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں اعجاز شاہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب بدلنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتمادجمہوری عمل ہےاس میں گھبرانےکی بات نہیں، اسپیکر اجلاس ملتوی نہیں کرسکتا۔

 

 

عدم اعتمادسےپی ٹی آئی کاکوئی شخص نہیں گھبرایا،وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے باپ ہیں، وہ ناراض ارکان کو منائیں گے۔ اعجاز شاہ نے دعویٰ کیا کہ 30 افراد اپوزیشن سے پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہاؤس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہوسکتاہےاپوزیشن نےخودسندھ ہاؤس اپنےبندےکھڑےکرکےحملہ کرایاہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close