کسی اتحادی جماعت کو عہدہ نہیں ملے گا، نواز شریف نےاپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (نیوزڈیسک) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت کو کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں عارف حمید بھٹی نے لکھا “سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جماعت کو حکومتی اتحادی کو کوئی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کر دی۔

 

” انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نواز شریف نے یہ ہدایت کس اتحادی (ق لیگ، ایم کیو ایم، بی اے پی) کے بارے میں کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close