سوموار کے دن قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو کیاکریں گے؟ بلاول زرداری نے بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو اسمبلی میں ہی بیٹھ جائیں گے پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کی او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے ۔متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پُر امن طریقے سے او آئی سی اجلاس ہو جائے مگر یہ حکومت نہیں چاہتی کہ ایسا ہو۔

 

وزیراعظم پرامن ماحول کو خراب کر رہے ہیں، سپیکر کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنے بلکہ سپیکررولزکے مطابق چلے، چاہتےہیں پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد سے شروع ہو، مگر حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن پرامن نہ رہے۔بلا ول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی کانفرنس کیلئے لانگ مارچ کی تاریخ آگے کی ہے ، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بحران پیدا ہو۔سپیکر نے غیر جمہوری سوچ نہ بدلی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا۔عمران خان کو خبردار کرتےہیں کہ آخری بال پر ٹیمپرنگ نہ کریں ۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر پیر تک اجلاس نہیں بلایا گیا تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں