اپوزیشن کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن قیادت نے تحریک عدم اعتماد کی قرارد اد تیار کرنے کی منظوری دید ی ہے اور آئندہ چند روز میں قرارداد لائے جانے کا امکان ہے ۔اپوزیشن قیادت کو پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے 45ارکان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا ایک بڑ ا گروپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close