پی ٹی آئی نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کر لی۔سیلف ڈیفنس فورس کسی بھی انتشار اور حملے سے بچنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر نائب صدر سندھ راجہ اظہر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انتشار اور حملہ سے بچنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی، کراچی سے سو سے زائد جوان اس فورس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پر امن لوگ ہیں لیکن اگر مخالفین نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، پی پی کارکنان گورنر ہائوس یا قصر ناز گئے تو ہم سی ایم ہائوس اور بلاول ہائوس بھی جانا جانتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close