پی ٹی آئی کے بانی رکن اور رکن اسمبلی نے بھی مائنس عمران خان فارمولے کی حمایت کر دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اور کراچی سے رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے مائنس عمران خان کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر ممبر کے طور پر خاموش نہیں رہ سکتے ، اس وقت سیاسی فیصلہ کرنا پڑتا ہے تو ضروری نہیں کہ سب کچھ قربان کیا جائے ، ان کی خواہش ہے کہ پارٹی قائم و دائم رہے۔

 

پارٹی کی قربانی سے بہتر ہے کہ عمران خان قربانی دے دیں، بہتر یہی ہے کہ عمران خان کسی اور شخص کو آگے لائیں ۔نجیب ہارون کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں ناراضی بھی ہوتی ہے ، انہوں نے ایک بار استعفیٰ بھی دیا تھا لیکن وہ پارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس وقت ملک ہٹ دھرمی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اپنی ذاتوں کے حصار سے آگے نکلنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close