ہمت ہے تو سندھ میں گورنر راج لگا کے دیکھو، بلاول زرداری کا شیخ رشید کو چیلنج

اسلام آباد(پی این آئی)ہمت ہے تو سندھ میں گورنر راج لگا کے دیکھو، بلاول زرداری کا شیخ رشید کو چیلنج۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس پر بحث و مباحثے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’ہمت ہے تو سندھ میں گورنر راج لگا کے دیکھو۔‘جمعے کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ’کل نہیں آج لگاؤ۔‘’ان شا اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close