وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، ق لیگ کے بعد ایم کیو ایم نے بھی مائنس عمران فارمولے کی حمایت کر دی

کراچی(پی این آئی) مسلم لیگ ق کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی حکومت کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم نے مائنس ون فارمولے کی بھی حمایت کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں حالات جس انارکی کی جانب بڑھ رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کو اپنا جلسہ ملتوی کرنا چاہیے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگا جو کہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے ۔اینکر ریحان طارق کی جانب سے مائنس ون فارمولے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کیلئے اگر مائنس ون فارمولے کی بات ہورہی ہے تو اسے ضرورآزمانا چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close