سندھ ہائوس پر حملہ کرنیوالے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 12کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سندھ ہاؤس پہنچ کر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں اور 2 اراکین اسمبلی گرفتار کرلیا اور وہاں سے مشتعل کارکنوں کو منتشر کردیا ہے۔  اب سندھ ہاؤس کے سامنے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلام آباد پولیس نے قابو پالیا ہے ۔

 

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔گرفتار ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close