سندھ ہائوس پر دھاوا بولنے والے کارکنان کی شامت آگئی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے سخت حکم دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)سندھ ہائوس پر دھاوا بولنے والے کارکنان کی شامت آگئی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے سخت حکم دیدیا۔۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ آئی جی اسلام آباد کو کہا ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے، ایسے نہیں ہوسکتا ، اس سے تو ملک کسی اور طرف چلا جائے گا، یہ بہت پریشان کن صورت حال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close