اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا پارا چنار کا جلسہ ملتوی ہو گیا ، عوام جلسہ گاہ سے واپس گھروں کو روانہ ۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا پارا چنار کا دورہ ملتوی ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج پارا چنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان موسم کی خرابی کے باعث نہ جا سکے۔ پارا چنار میں
جلسے کے اسٹیج سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اقبال میاں کی جانب سے بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم پاراچنار نہ آسکے۔وزیراعظم کے نہ آنے کے اعلان کے بعد کارکنوں نے جلسہ گاہ سے واپس جانا شرو ع کر دیا۔خیال رہے کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں