پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں شامل ہونے کیلئے قانون موجود ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں شامل ہونے کیلئے قانون موجود ہے، ،آرٹیکل 63 ون اے کے مطابق اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اراکین نے خود کہہ دیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان کی نااہلی بھی تاحیات ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے غریب عوام کے پیسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے بھیجے، سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، صحت کے نظام کا برا حال ہے اور سندھ کے حکمران خریدوفروخت میں لگے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں، اس کیلئے خریدوفروخت کرنا آسان ہے، جب بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو وسائل کا استعمال کر کے تحریک کو ناکام بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close