مولانا فضل الرحمن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے ٗ اہم انکشافات

کراچی(پی این آئی ) نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں انہیں ملک کی معاشی بدحالی سے آگا ہ کیا ، قومی اخبار جنگ کے مطابق وہ سو فیصد متفق تھے،کوئی مجھے کہتا ہے کہ ذرا علیحدگی میں بات کرنی ہے تو میرا بھی اخلاقی فرض بن جاتا ہے کہ میں بھی اس کو علیحدگی کی حد تک محدود رکھوں۔ان کا کہنا تھا کہ واضح نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس وقت غیر جانبدار ہے ،ہم نے کبھی اپنی پارٹی یا ذات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close