وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئیں

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کی ناک شدید زخمی نظر آ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی ناک پر پڑے نیل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کافی تکلیف میں ہیں۔ جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے ایموجیز میں بات کی گئی ہے۔

ایموجیز کے مطابق اُنہیں ناک پر چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ کے زخمی ہونے کی بات پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے، متعدد پوسٹس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں جِلد صحتیابی کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close