وزیراعظم عمران خان کا کیس سماعت کے لیے دوسری عدالت کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ علیل ہو گئے ہیں، وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث آج عدالت سے چھٹی پر ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی چھٹی کی وجہ سے ان کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کیس بینچ نمبر 2 کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close