اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے معاملات طے پاچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ارکان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔پی ٹی آئی کے کتنے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
اتنا بتا سکتا ہوں کہ تحریک انصاف کے ارکان نے پی پی اور ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اورووٹ ڈالنے کے لیے تحفظ مانگ رہے ہیں۔سندھ ہاوس میں کسی کو زبردستی نہیں رکھا ہوا سب اپنے مرضی سے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو پورے پاکستان سے قافلے نکلیں گے،آمنا سامنا ہونے کی صورت میں ہم ہر قسم کے ٹکراؤ کے لیے تیارہیں اور مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اگر ٹکراؤ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔فضل الرحمان نے مزید کہا ” اتنا جانتا ہوں کہ معاملات طے پا چکے ہیں۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں