سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کر دیا گیا۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھےگی۔ایک بیان میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

 

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، اب یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، گورنرراج ، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں ماضی کے قصے ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close