اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے سپیکر اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔انہوں نے منحرف ہونے والی تین خواتین ارکان کے بارے میں کہا کہ یہ تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر آئیں، وہ کیسے ایسا کرسکتی ہیں؟ سندھ سے پیسہ لایا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں