شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بہت جلد سابق وزیر اعظم ہونے والے ہیں، شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی ان کے خلاف ووٹ دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر ہمارے ارکان کو زبردستی روکا گیا تو ہم تمہارے ارکان کو روکیں گے، تمہارے ارکان کراچی میں بھی ہیں جنہوں نے اسلام آباد آنا ہے۔

 

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا “اب تمہارا مقدر رونا ہے ، اب تم سابق وزیر اعظم بننے والے ہو، تم جا کر بار بار یہ کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا۔”سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کیمپ میں موجود سیاسی لوگ وزیر اعظم کے ساتھ نہیں ہیں، انہیں سیاسی لوگوں کے ساتھ چلنا ہی نہیں آتا، شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close