سندھ ہائوس میں منحرف رہنمائوں کی موجودگی کے بعد ترین گروپ نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کی بڑی تعداد میں سندھ ہاؤس میں موجودگی کے بعد حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، جہانگیر ترین گروپ نے پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ترین گروپ نے اپنا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ ترین گروپ وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ووٹ دے گا۔

 

اس کے علاوہ ن لیگ علیم خان گروپ کو آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دے چکی ہے تاہم اس طرف سے تاحال ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض سندھ ہاؤس سے منظر عام پر آئے تھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے یہاں آئے، ان کے ایم این ایز پر تشدد ہوا اور انہیں تھانے لے گئے اس لیے وہ سندھ ہاؤس میں آئے ، وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 اراکینِ قومی اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close