سندھ میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں؟ وفاقی وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سندھ میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں؟ وفاقی وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز بیان آگیا۔۔  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا وہ وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دے کر آگئے ہیں۔ گورنر راج نافذ کرنے کا اختیاروزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے، وہ لگائیں یا نہ لگائیں یہ ان کا اختیار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سندھ کا پیسہ ارکان کی خرید و فروخت میں استعمال کیا جا رہا ہے، منحرف ارکان پیسوں کے لالچ میں آگئے ہیں۔ چور اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے قومی اور ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کی باتیں کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر ارکان کی گنتی 31 مارچ تک ہوگی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close