پی ٹی آئی کے درجنوں منحرف رہنمائوں کی سندھ ہائوس میں موجودگی پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، کون وزیراعظم ساتھ کھڑا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے درجنوں منحرف رہنمائوں کی سندھ ہائوس میں موجودگی پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، کون وزیراعظم ساتھ کھڑا ہے؟۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب عمران خان کو ارکان کی سندھ ہاؤس میں موجودگی کی خبر دی تو آگے سے وہ مسکرا دیے ۔شہباز گل نے ٹوئٹر پر راجہ ریاض اور نور عالم خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا “یہ ضمیر فروشوں کے چہرے یاد رکھئیے گا۔

 

وعدہ ہے آپ سے کہ عمران خان ایک انچ اپنی پوزیشن سے نہیں ہٹے گا۔”ڈاکٹر شہباز گل نے کہا “جب میں نے یہ خبر عمران خان کو دی تو انہوں مسکرا کے کہا اللہ الحق ہے، میں کسی صورت اس خریدو فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ میری عوام میرے ساتھ کھڑی ہے میں اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close