اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان نے منظر عام پر آنے کے بعد اپنا موقف پیش کردیا۔سندھ ہاؤس میں موجود نور عالم نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہیں بلکہ اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں آئے ہیں، وہ تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ان کے حلقے میں گیس نہیں آتی تو ان کی بات کوئی نہیں سنتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کام کریں گے جو ان کا آئینی حق ہے، ایم این اے کسی کا غلام نہیں بلکہ عوامی نمائندہ ہوتا ہے، پیسے لینے کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عمران خان کی 20 کروڑ روپے لینے والی بات سے افسوس ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں