اپوزیشن پی ٹی آئی کے 3وزرا سمیت 33ارکان اسمبلی کو لے اُڑی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے وزیراعظم کو فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے ایم این اے رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 3 وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔

 

3 وفاقی وزرا سمیت 33 ارکان اسمبلی” اُڑ “چکے ہیں اس لیے عمران خان کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔رمیش کمار نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان کی بیوی کو دھمکیاں دی گئیں اس لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تحفظ کی درخواست کی اور سندھ ہاؤس آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close