اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے لگ بھگ 228 پولیس کمانڈوز تعینات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان میں سے بیشتر کمانڈوز کی تعیناتی کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں بلکہ سندھ کی اہم شخصیات کی اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے ہے۔ذرائع کے مطابق عام حالات میں سندھ ہاؤس پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 100 کمانڈوز تعینات ہوتے ہیں۔
موجودہ تناظر میں ان کی تعداد 228 ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم رہنما بھی اسلام آباد میں ہیں۔ عام حالات میں ان کی سکیورٹی ڈیوٹی دینے والے تمام اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز ان رہنماؤں کے سندھ ہاؤس میں موجودگی کی وجہ سے سندھ ہاؤس میں تعینات ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز سندھ ہاؤس کے بیرونی حصوں کے علاوہ اندرونی حصوں کی سکیورٹی پر بھی تعینات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں