گورنر سندھ پی ٹی آئی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کو منانے پہنچے تو عامر لیاقت نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو منانے کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل خود ان کے گھر پہنچے ، گورنر سندھ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ فی الوقت وہ نیوٹرل ہیں ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت حسین کو منانے کیلئے ان کے گھر پہنچے ، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سب اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

 

یاد رکھیں کہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان کسی کو چھوڑے گا نہیں بلکہ چن چن کر مارے گا۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے واضح کیا کہ وہ نیوٹرل ہیں اور ابھی تک انہوں نے عدم اعتماد کے معاملے میں ووٹ کا فیصلہ نہیں کیا کہ کس کو دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ، عمران خان کو ووٹ دوں گا یا نہیں ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close