حکومت کی سندھ ہائوس اسلام آباد میں کارروائی کی دھمکی، پیپلزپارٹی کا شدید ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی جانب سے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی دھمکی پر پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہلا رضا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ سندھ ہاؤس کوئی قید خانہ نہیں، شیخ رشید ایکشن کرکے دیکھ لیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔خیال رہے کہ حکومت نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایکشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں اور سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سندھ ہاؤس ہے، ہم اس پر ایک بڑا ایکشن پلان کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان سمیت 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ارکان یہاں آنا چاہتے ہیں اور ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close