اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے، انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کے خلاف کہ عمران خان کی درخواست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کے خلاف عمران خان اور اسد عمر کی درخواست کو عدم اعتماد کی کامیابی کا حکومتی اعتراف قرار دے دیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی درخواست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے، اسمبلی میں نہیں آتی۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون سے نابلد حکومت من مانی کرنا چاہتی ہے، خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم لگے شخص کے پاس ملک اور عوام کی خدمت میں دکھانے کو کچھ نہیں، قانون سے تجاوز کرنے والے الیکشن کمشن پر قانون سے تجاوز کا الزام لگا رہے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ درخواست ثبوت ہے کہ عمران نیازی کا مزاج جمہوری ہے اور نہ کردار ، الیکشن کمشن کے آئینی و قانونی احکامات کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی جمہوریت کی مثالیں دینے والے کو یہ تو پتہ ہونا چاہیے کہ مغرب میں سرکاری وسائل استعمال کر کے وزیراعظم اور حکمران جماعت کے جلسے نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں