اسلام آباد (آئی ا ین پی ) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہنے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے ہیں۔ علاوہ ازیں رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
اس حوالے سے پریس آف پاکستان کو اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ اسکے علاوہ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے اور میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں۔ میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہو جبکہ مقدس شخصیات/مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے۔
اعلامیے کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں