سندھ ہاؤس میں کس کو رکھا گیا ہے؟ پیپلز پارٹی لیڈر نے راز افشاء کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سندھ ہاؤس میں کس کو چھپا کر رکھا گیا ہے؟ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سب تفصیل افشاء کر دی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہمارے ممبران موجود ہیں اور کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے۔ گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کا جواب بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ تو الزام نہیں لگائے، عمران خان نے سیاست ہی الزامات کی بنیاد پر کی ہے۔

پی پی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کواندازہ ہے کہ ان کے ممبران پرفارمنس پر ناراض ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو چھپا کر نہیں رکھا ہے، وہاں ہمارے ممبران موجود ہیں، ہمیں حق ہے کہ اپنے ممبران کی حفاظت کے لیے اقدامات اُٹھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کے کثیر ارکان کی تعداد اپوزیشن سے رابطہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے سر پر بندوق رکھ کر ووٹ نہیں لیں گے، مرضی سے ووٹ دیں گے، حکومتی اراکین اپوزیشن کی بنچ میں بیٹھنےپر ترجیح دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close