پاکستان کے بڑے شہر میں میٹرک کے آج اور کل ہونے والے پرچے منسوخ کر دیئے گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے پرچے منسوخ کر دئیے دئیے گئے ہیں۔ جبکہ دو روز کے لیے بلوچستان کے اہم ترین شہر میں تمام تعلیمی ادارے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹرولر بلوچستان بورڈ شوکت سرپراہ کے مطابق صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں ، تاہم کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے پرچے ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان کے دیگر تمام اضلاع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close