اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تسلیم کیا ہے کہ پی پی پی نے حکومتی اراکینِ اسمبلی کو اپنی حفاظت میں رکھا ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ انہوں نے سندھ ہاؤس میں کسی کو چھپا کر نہیں رکھا ہوا بلکہ اپنے ارکان کو رکھا ہوا ہے، وزرا کی طرف سے جس طرح کی دھمکی آمیز گفتگو کی گئی اس کے بعد ہمیں پورا حق حاصل ہے کہ اپنے ارکان کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اسلام آباد میں کوئی سیف ہاؤس نہیں ہے، ان کے اپنے ارکان اور اتحادی ان کے ساتھ نہیں ہیں، تحریک انصاف کے ارکان کی کثیر تعداد حکومت کے خلاف ووٹ دینا چاہتی ہے۔ ہم کسی کے سر پر بندوق رکھ کر تو ووٹ نہیں لے سکتے، جب یہ ارکان ہاؤس میں پہنچیں گے تو اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھیں گے، ہم نے تحریک انصاف کے ان ارکان کو اپنی حفاظت میں رکھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 10 سے 12 بندوں کو اپنے پاس حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں