تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کے حامی ارکان کی تعداد 190نکلی، مولانا فضل الرحمٰن کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی نمبر گیم ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہیں، اس وقت اپوزیشن کے پاس ارکان کی تعداد 190 ہوچکی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں سول نافرمانی سمیت کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔

 

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل حکومت بنائی جائے گی ۔” ہم سب مل کر حکومت بنائیں گے، صرف عمران خان کو ہی نہیں نکالنا، پورا نظام صحیح کرنا ہے۔” انہوں نے اپوزیشن کے لانگ مارچ کے ساتھ اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close