عمران خان جس روز اسمبلی آئیں گے اسی روز پکا گھر چلا جائیں گے، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے عمران نیازی جس روز اسمبلی آئے گا پکا گھر چلا جائے گا، عوام کو مرجاؤ، ماردو، جلادو کی دھمکیاں دینے والا انارکی پھیلنے کی بات کررہا ہے؟ 172 لوگ پورے نہیں ہورہے، 10لاکھ کی بڑھکیں مارنا بند کرو۔ انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی اسمبلی جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا۔

عمران نیازی جلسوں میں دھکے کھانے کے بجائے اسمبلی میں آئے، عدم اعتماد کا سامنا کرے، 172 لوگ جس سے پورے نہیں ہورہے، وہ دس لاکھ لوگ لانے کی بڑھکیں مارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ’مرجاؤ، ماردو، جلادو‘ ،’سختی سے کچل‘ دیں گے کی دھمکیاں دینے والا اپوزیشن پہ انارکی پھیلانے کی بات کر رہا ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اقوام متحدہ کے تحت انسداد انسانی اسمگلنگ پر منعقدہ ورکشاپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اب جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا اپوزیشن 25 مارچ کو اسلام آباد آرہی ہے اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے لیکن 23 مارچ کو جے 10سی فلائی کرنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم ایونٹ کے بعد ہم اپوزیشن والوں کو مکمل تحفظ دیں گے لیکن کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی نے قانون ہاتھ لیا تواسے کسی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا، اپوزیشن اگر قانون کو نہیں چھیڑے گی تو انہیں کچھ نہیں کہیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہے لاٹھیوں کی بات کررہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نکل جائیں گی آپ دھر لیے جائیں گے انہیں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا پتہ ہے کیا مولانا ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں؟اگر ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کے ذمہ دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے. شیخ رشید نے کہاکہ سپیکر سے پوچھوں گا کہ کس دن ووٹنگ ہورہی ہے، سپیکر 63 اے کے تحت کسی کا بھی ووٹ منسوخ کر سکتے ہیں کچھ بھی ہو وزیر اعظم عمران خان جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا میں وزیراعظم کوفاتح دیکھ رہا ہوں۔

25 مارچ کے بعد عمران خان کی مقبولیت اور بڑھ جائےگی. انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اسد عمر اور پرویز خٹک قاف لیگ سمیت تمام اتحادیوں سے بات چیت کررہے ہیں امید ہے قاف لیگ اور اتحادی عمرا ن خان کا ساتھ دیں گے 25 مارچ کے بعد اتحادیوں اور دیگر کا پتہ چل جائے گا کس کے ساتھ ہیں. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ او آئی سی کی تاریخی کانفرنس ہونے جارہی ہے،اپوزیشن نے 23 مارچ کو اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ کرکے عقل مندی کامظاہرہ کیا، اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کرے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی لوگوں کوتحفظ دیناوزارت داخلہ کاکام ہے،چاہے کچھ بھی کرناپڑے وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کوانٹرنیشنل تھریٹس ہیں یہ دیکھناصرف حکومت نہیں اپوزیشن کابھی کام ہے، ایسانہ ہو کہ عدم اعتماد عدم ا ستحکام کا باعث بن جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں