عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا؟ شہباز شریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں خود کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کیلئے پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور نواز شریف نے میرا نام تجویز کیا اور باقی اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ دیا تو اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر پاکستان کے وسیع تر مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

آئی ایم ایف کے معاہدے نے ہمیں جکڑ دیا اور پاکستان کی نسلوں کو رگڑ دیا ہے۔تبدیلی کے نعرے لگا کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا اور پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پیش کرنا ہمارا حق ہے، پارٹی کی سوچ ہے کہ عدم اعتماد کے بعد الیکشن کیلئے جائیں ۔ ہم نے کسی کو پیسے نہیں دیے، اگر پی ٹی آئی کے ارکان اپنے ضمیر کی آواز پر اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے تو اس میں ہم تو کچھ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close