نمبرز پورے کرکے عدم اعتماد داخل کروائی گئی تھی، بلاول زرداری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد داخل کی تھی تو ان کے نمبرز پورے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز اتحادیوں کے بغیر ہی پورے ہیں،جب ہم نے تحریک عدم اعتماد داخل کی تو ہمارے نمبرز پورے تھے۔ہم نے تو پہلے ہی دن کہا تھا کہ اجلاس بلائیں لیکن وہ بھاگ رہے ہیں۔

 

عمران خان بھی عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر لڑنا چاہتے ہیں،وہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،میں آپ کو بتا رہا ہوں عمران خان جمہوری طریقے سے شکست کھاچکے ہیں۔بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پہلے سے طے تھا کہ 23مارچ کو اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کریں گی۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے 190 ارکان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close