شہباز شریف نے ملک میں پانچ سال کیلئے قومی حکومت کی تجویز دیدی لیکن کس سیاسی جماعت کو مائنس کر دیا؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان میں پانچ سال کیلئے مائنس پی ٹی آئی قومی حکومت کی تجویز دے دی۔اینکر پرسن حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی کے بغیر پاکستان میں پانچ سال کیلئے قومی حکومت قائم کی جائے جو شبانہ روز محنت کے ساتھ ملک کی خدمت کرے۔

 

اس کے بعد مسائل حل ہوجائیں گے۔حامد میر نے سوال کیا کہ اگر قومی حکومت ہے تو وہ پی ٹی آئی کے بغیر کیسے قومی ہوسکتی ہے؟ اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس معاشرے میں جو زہر گھولا ہے اس کو صاف کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے اس لیے وہ کہتے ہیں عمران خان کی پی ٹی آئی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close