ق لیگ نے اچانک اسلام آباد سے تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں، کہاں روانہ ہو گئے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ( ق) کی قیادت اسلام آباد میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق )کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے گزشتہ رات دیئے گئے انٹرویو کے بعد آج ایک اور بیان جاری کیاہے جس نے سیاسی حلقوں میں ایک مرتبہ پھر سے بحث شروع کر دی ہے۔

 

پرویز الہیٰ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے،حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراءہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔اس منظر میں ایک اور اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ چوہدری برادران اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں ، مسلم لیگ (ق) کا آج طے شدہ مشاورتی اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close