’’مختیاریا گل ود گئی اے‘‘ آخر کار شیخ رشید نے بھی ہاتھ کھڑے کر لئے

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے چٹکلوں سے صحافی محظوظ ہوتے رہے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا موجودہ حالات میں کوئی بھی ایسی شخصیت نے نہیں جو حکومت او راپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ معاملہ آگے نکل چکا ہے۔

’’مختیاریا گل ود گئی اے ‘‘جس پر صحافیوں نے بھرپور قہقہہ لگایا ۔ایک صحافی نے سوال کیا پی ڈی ایم کی کال سے حکومت کی کانپیں تو نہیں ٹانگ رہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میری اس عمر میں بھی کوئی چیز نہیں کانپتی ۔ بے ساختہ جملے پر شیخ رشید سمیت صحافیوں نے بھی قہقہ لگایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close