تمام نجی و سرکاری سکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یکم جون تا 31جولائی، دو ماہ کے لیے موسم گرما کی چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت ایک سے آٹھویں تک کے امتحانات مئی سے شروع ہوں گے اور چھٹیوں سے قبل ختم ہو جائیں گے

 

 

جبکہ نیا تعلیمی سال 2022-23گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں سندھ حکومت کی طرف سے بھی یکم جون سے 31جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close