ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے اگر۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا حیران کن اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج طاقتور نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، دنیا کے حال دیکھوتو آگ لگی ہوئی ہے، پاکستان کو اللہ نے بچایا ہوا ہے کیونکہ پاکستان کی فوج ملک کا دفاع کرسکتی ہے، نوازشریف فوج سے ڈر کر مودی سے ملاقات کرتا تھا۔انہوں نے اورسیز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مشکور ہوں کہ ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں ہی بھلا دی ہیں۔

 

عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک سیلاب ہے، میں اور میری ٹیم سوچ رہی ہے کہ مہنگائی کو کم کیسے کریں؟ اب اپوزیشن نے جب عدم اعتماد کیا ہے تو لوگ دیکھتے ہیں ایک طرف نوازشریف اور شہبازشریف، دوسری طرف آصف زرداری ، میں رات سوچ رہا تھا کہ ملک یکدم بدل کیسے گیا؟ ایک دم مہنگائی سب بھول گئے۔اب جب یہ تین اکٹھے ہوئے، نوازشریف کے لوگوں نے 20بتایا کہ زرداری سے بڑا کرپٹ کوئی نہیں ہے، ان کو جیل میں ڈالا، پھر زرداری نے اپنی پارٹی کو بتایا کہ نوازشریف سے بڑا کوئی کرپٹ نہیں ہے، منی لانڈرنگ کا کیس بنایا، فضل الرحمان کو ڈیزل کہنا ن لیگ نے شروع کیا تھا، ڈیزل اس لیے کہ وہ ڈیزل کے پرمٹ سے پیسے بناتا تھا۔ یہ سب ایک دوسرے کو چور سمجھتے ہیں اب تینوں اکٹھے ہوئے ہیں تو قوم شکریہ ادا کرتا ہوں لوگ کہتے ہیں اگر ان تینوں نے پاکستان کو بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جاؤ۔ان تینوں نے اکٹھے ہوکر میرے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا۔

 

جب عدم اعتماد آئی تو میں نے اللہ سے دو نفل پڑھ کر شکریہ ادا کیا، یہ تینوں کپتان کی بندوق کی نشانے پر آگئے ہیں، انہوں نے وہ کام کردیا ہے، ان کو غلط فہمی تھی کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی،یہ قوم کو جانتے نہیں ہیں، انہوں نے سیاست میں محنت تو کی نہیں ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ لوگ تینوں کی کرپشن بھول گئے ہیں۔نوازشریف جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریا لگاتے وزیراعظم بنے، زرداری پرچہ بنا کر صدر بن گیا۔مولانا فضل الرحمان 30سال سے دین بیچ رہا ہے۔ انہوں نے محنت تو کی نہیں باہر سے اٹھا کر لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشنگوئی کرتا ہوں کہ ان کی عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ 2023کا الیکشن بھی چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو تکلیف ہوتی ہے کہ دنیا اوپر جا رہی ہے ہمارا ملک اوپر کیوں نہیں جاتا، وہ جب دیکھتا حکمران پیسا چوری کرکے لندن میں محلات بنائے ہیں تو ان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، باہر جاکر جواء کھیلتے ہیں۔

 

ہمارے دور میں ریکارڈ ترسیلات زر آئے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو ڈر ہوتا ہے کہیں ہمارے پیسے ضبط نہ ہوجائیں۔ روس کے بڑے کاروباری لوگوں کے باہر پیسے ضبط کیے جا رہے ہیں۔چوری کا پیسا ان کو غلام بنا دیتا ہے۔ پاکستان کا وزیراعظم اوبامہ کے سامنے بیٹھا ہوا ہے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں، نوازشریف نے گھبرا کر اوبامہ کو مسز اوبامہ کہہ دیا۔وہ جب چاہیں ان کو منی لانڈرنگ میں پکڑ سکتے ہیں۔جس کی وجہ سے 22کروڑ لوگوں کو غلام بنا دیتے ہیں، ڈرون حملوں کے خلاف ہم نے دھرنے دیے لیکن دونوں جماعتوں کو کوئی شرم نہیں آئی۔میں مثال دیتا ہوں کہ ہمارا ایک دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہوا وہ ڈرون مارنے کی اجازت دیں گے۔ میں امریکا، برطانیہ اور انڈیا کے خلاف نہیں ہوں، میں ان ممالک کی پالیسیوں کے خلاف ہوں، امریکہ کی دہشتگردی کی جنگ کے خلاف تھا اور رہوں گا۔5اگست کوکشمیر میں انڈیا نے جو اقدام اٹھایا تھا اگر وہ اس کو واپس لیتے ہیں تو ہم انڈیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاسکتے ہیں۔برکھا دت نے مجھے کہا کہ نوازشریف اپنی فوج سے ڈر کر مودی سے چھپ کر ملاقات کررہا ہے۔

 

پاکستان کی فوج دنیا کی طاقتور ترین نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، دنیا کے حال دیکھو آگ لگی ہوئی ہے، ہماری فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے،مصر،شام، لیبیا،افغانستان،عراق، صومالیہ ، یمن، ساری دنیا میں عذاب آیا ہے،پاکستان کو اللہ نے بچایا ہوا ہے، پاکستان کی ایسی فوج ہے جو دفاع کرسکتی ہے۔مودی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوہر فورم پر کہتا تھا کہ دہشتگردوں کا سردار ہے اور نوازشریف کو اچھا دوست سمجھتا تھا، سوچیں اگر مجھے باہر کا کوئی لیڈر کہے کہ عمران خان اچھا ہے اور آرمی چیف دہشتگرد ہے تو میں اپنی توہین سمجھوں گا، اصل میں تو وہ وزیراعظم کو کہتا ہے آپ کی فوج دہشتگرد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close