ممنوعہ فنڈنگ کیس ٗ تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد کر دی ۔الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی التوا کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سات سال سے التوا ہی ہو رہا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر کمنٹس آنے تھے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ انور منصور نے کراچی سے آنا ہوتا ہے، انور منصور آ تو گئے ہیں لیکن انہیں شدید بخار ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج میں دلائل دینا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close