معاملات حل نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہو گا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آئے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دیں، اگر کسی کو روکا گیا تو ذمے دار وہ ہوں گے، اگر معاملات حل نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہو گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے 4 سال میں کنفیوژن پھیلائی ہے، ایک سال الیکشن میں رہ گیا ہے، یہ ساری سامراجی سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہو جائیں گی، ان کا اوپر والا خانہ خالی ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ڈی چوک میں حالات کنٹرول کریں گے، نہ ہوسکے تو یہ جانیں اور ان کا کام جانے، وہ چار مہینے سے آ رہے ہیں، آنے دیں انہیں، کوئی حادثہ ہو گیا تو نقصان اپوزیشن کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے 4سال پورے ہوگئے ہیں ایک سال اور وہ ٹکا کے لگائے گا۔پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت نے بلاول کا جو لانگ مارچ تھا اس کو زیادہ سیکیورٹی دی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نہیں جاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close