ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے کیا مطالبات کیئے؟ اندر کی کہانی باہر آ گئی

کراچی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کی بحالی اور بہتری کا آغاز ہو گیا ہے۔ سندھ میں اس حوالے سے سب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمارے نکات سے 100 فیصد اتفاق کیا ہے، دیکھتے ہیں ہم نے جو نکات دیے ہیں ان کا وہ کیا جواب دیتے ہیں؟

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، کراچی سے متعلق معاملات پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے رکھے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنا چاہیے، سندھ کو بڑے عرصے سے مسائل کا سامنا ہے، ہم نے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کیا جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، ہم نے عوام کے مسائل میٹنگ میں سامنے رکھے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ بھی اچھی ڈسکشن ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر اسمبلی سے قانون سازی ہو تو عوام کے سامنے رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close