بیٹے نافرمان ہو گئے، جائیداد پر قبضے کیلئے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سکھر (آن لائن)بیٹے نافرمان ہو گئے ، جائیداد پر قبضے کیلئے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، متاثرہ والد کی بالا حکام سے نوٹس لیکر تحفظ و انصاف فراہمی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے واری تڑ روڈ کے مکین ریٹائرڈ سیپکو ملازم عبدالحکیم منگی نے اپنے بیٹوں کی مبینہ زیادتیوں اور تشدد سمیت ملکیت پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس نے اپنے بیٹوں شاہد علی منگی ، زاہد علی منگی کو انکے حصہ ادا کر دیا لیکن اب اسکے بیٹے اور اسکے پوتے اس کی ساری ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

گذشتہ روز اسکے بیٹے اسکے گھر آئے اور ساری ملکیت نام کرنے کو کہا انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج سمیت قتل کی دھمکیاں دیکر چلے گئے ہیں مجھے خدشہ ہے کہی وہ میری ملکیت پر قبضے کیلئے مجھے قتل نہ کر دیں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے بیٹوں کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملوث بیٹوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close