ایم کیو ایم کے قائدین بھی چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی سے ملنے پہنچ گئے، کرنا کیا ہے؟ طے کر لیا

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے

جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں وسیم اختر، امین الحق، عامر خان اور اظہار الحسن شامل تھے۔ ملاقات میں حکومت کے ساتھ اتحاد، ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close