سارا پنڈ مر جائے پھر بھی میراثی کی باری نہیں آنی، حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ پنجاب ملنے کی خبر پر ن لیگی رہنما کا شدید ردِ عمل

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بن رہے ہیں؟ اس پر محسن شاہ نواز نے پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا ” سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی”۔

 

(سارا گاؤں مر جائے پھر بھی میراثی چوہدری نہیں بن سکتا) محسن شاہ نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل بتائیں گے۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے لیگی وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد حمزہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close