چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی سے اہم وفاقی وزیر کی ملاقات، بلوچ لیڈر بھی پہنچ گئے

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند نے ان کی رہائش گاہ پر الگ الگ ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی اور صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔

بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ اور یار محمد رند نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور بلوچستان کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے جس پر مسلسل مشاورت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close