اسلام آباد( نیوزڈیسک) ملک میں سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ چکی ہے جہاں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ اب حکومتی اتحادیوں کی بھی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں نے بے یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے ، ایسے میں وزیر اعظم کو عثمان بزدار کی قربانی دے کر مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا مشورہ دے دیاگیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کو سیاسی مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کئے جائیں ، مسلم لیگ (ق) اپوزیشن سے رابطوں میں ہونے کے باوجود ہماری طرف دیکھ رہی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں