گرفتاری صحافی محسن بیگ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دےدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جج محمد علی وڑائچ نے محسن بیگ کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ، جہاں ایف آئی اے اہلکاروں سے الجھتے ہوئے محسن بیگ نے نہ صرف پستول نکال لیا تھا بلکہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے اہلکار کو براہ راست فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close